Advertisement
Advertisement
Advertisement

وکلاء برادری کو طبعی سہولتوں سے محروم کرنا امتیازی سلوک کے مترادف ہے، چوہدری پرویزالہٰی

Now Reading:

وکلاء برادری کو طبعی سہولتوں سے محروم کرنا امتیازی سلوک کے مترادف ہے، چوہدری پرویزالہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا ہے کہ وکلاء برادری کو طبعی سہولتوں سے محروم کرنا امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی سے چوہدری محمد حسین نجف صدر ڈسٹرکٹ بار بہاولنگر کی سربراہی میں وکلاء کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔

چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ میری دی ہوئی وکلاء برادری کو فری میڈیسن سے لیکر بائی پاس تک کی سہولتیں موجودہ حکومت بحال کریں، وکلاء برادری کو طبعی سہولتوں سے محروم کرنا امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر ن لیگ کے امتیازی سلوک کو بند کرئے، معاشرے میں قانون کی بالادستی کیلئے وکلاء کو اپنا کردار ادا کرتے رہنا چاہئے، وکلاء ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی، پہلی بار پراسیکیوٹر جنرل کا عہدہ متعارف کروایا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے مزید کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے پٹرولنگ پوسٹوں کا نظام بنایا، اگر ن لیگ پٹرولنگ پوسٹوں کے قیام کا ہدف پورا ہونے دیتی تو آج ہمارے دیہات اور شہری علاقے جرائم سے محفوظ ہوتے، سابق حکومت نے ہمارے فلاحی منصوبوں کو بند کرنے کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑی۔

Advertisement

دوسری جانب ڈسٹرکٹ بار بہاولنگر کے صدر چوہدری محمود حسین نجف نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں آپ کے کیے ہوئے کام اب لوگوں کو یاد آرہے ہیں، جنوبی پنجاب آپ کے دور میں خوشحال تھا۔

چوہدری محمود حسین نجف نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے ان علاقوں میں بھی پکی سڑکیں بنیں جہاں کوئی جانے کو تیار نہیں تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر