
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کا نظام تعلیم مکمل طور پر بدل رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کامران بنگش نے پوسٹ گریجویٹ کالج ایبٹ آباد کانوکیشن میں شرکت کی ہے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت تعلیم یافتہ نوجوانوں کو 20 سے 5 لاکھ روپے تک کے قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔
کامران بنگش نے کہا کہ طلبہ سے عاجزانہ درخواست ہے کہ وہ خود میں ڈسپلن پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی میدان میں سرکاری کالجز کا کردار اہم ہے، کالجز کی استطاعت بڑھانے کیلئے 1900 نئے لیکچرر بھرتی کررہے ہیں۔
کامران بنگش نے یہ بھی کہا کہ 1900 لیکچرر کے آنے سے تعلیمی معیار مزید بہتر ہوگا جبکہ محکمہ اعلیٰ 45 نئے پراجیکٹس کا آغاز بھی کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ کامران بنگش نے طلبہ و طالبات کو کتاب “دی میجک آف تھنکنگ بِگ ” پڑھنے کی تجویز بھی کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News