Advertisement
Advertisement
Advertisement

16 اکتوبر کو فیصل آباد میں تاریخ ساز جلسہ ہو گا، عبدالغفور حیدری

Now Reading:

16 اکتوبر کو فیصل آباد میں تاریخ ساز جلسہ ہو گا، عبدالغفور حیدری

پی ڈی ایم کے رہنماء سینیٹر  مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ 16 اکتوبر کو فیصل آباد میں تاریخ ساز جلسہ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق  پی ڈی ایم کے رہنماء سینیٹر  مولانا عبدالغفور حیدری نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کے ہمراہ  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا  کہ پاکستان کی کرنسی بدترین سطح پر پہنچ گئی ہےافغانستان میں قائم مقام وزیر خزانہ نے ڈالر 88 کا کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم کے رہنماء نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں، ڈالر کی قیمتوں میں کمی، قرض اتارنے کے خواب دکھائے گئے۔ آٹا چینی گھی،اشیاء خوردونوش کی کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں۔

 سینیٹر  مولانا عبدالغفور حیدری کا  کہنا تھا کہ کہ16 اکتوبر کو فیصل آباد میں تاریخ ساز جلسہ ہو گا، جلسہ نااہل حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہو گا۔

پی ڈی ایم کے رہنماء سینیٹر  مولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک کو جتنی جلدی گھر بھیج دیں اچھا ہے،،ہم نے پورے ملک میں جلسے کیے اور یہاں بھی کامیاب ہو گا۔

Advertisement

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے بھی پی ڈی ایم کے رہنماء سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 16 اکتوبر کو دھوبی گھاٹ میں پی ڈی ایم کا جلسہ ملک میں بحرانوں کے حوالے سے ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ ملک میں حکومتی نااہلی سے مہنگائی کا طوفان برپا ہے جبکہ سرکاری محکموں میں رشوت خوری ،کرپشن بھی عام ہے

  رانا ثناءاللہ نے کہا کہ سیاست کو کنٹینر سیاست بنا کر ملک کا بیڑہ غرق کر دیا گیا،کنٹینر پر چڑھ کر ڈالروں کی بارش کے دعوے کیے گئے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ کٹھ پتلی کو مسلط کرکے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے اس کٹھ پتلی کو لانے والوں کو اب دیکھنا چاہیے کہ ملک کس حال میں ہے،اس ملک کے بحرانوں کا حل فوری صاف اور شفاف الیکشن ہے،فوری طور پر الیکشن کروائے جائیں۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ایسی قیادت جو نا اہل ہو وہ ملک کو آگے لے کر نہیں چل سکتی 16 اکتوبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ ہو گا،جلسے میں پی ڈی ایم کے قائدین آئیں گے اور عوام کٹھ پتلی حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ دیں گے ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ بلاول کے بیان پر یہی کہوں گا کہ خواب دیکھنا ہر کسی کا حق ہے،الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال نہیں ہو گا ۔ نواز شریف کی صحت جب بھی بہتر ہو گی وہ پاکستان آئیں گی، نواز شریف کو کوئی بھی ملک واپس آنے سے نہیں روک سکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر