سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے دفاع پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے کہا کہ ملکی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مزید کہا کہ اللہ ان کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھی معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی و تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا ہے کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News