Advertisement
Advertisement
Advertisement

موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

Now Reading:

موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام مولانا عبدالغفور حیدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام تاریخ ساز جلسہ ہونے جا رہا ہے۔
مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام نے کہا کہ 31 اکتوبر کو پی ڈی ایم کا ڈیرہ غازی خان میں جلسہ اور 25 نومبر کو رحیم یار خان میں جلسہ ہو گا۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے اور حکومت دھاندلی سے اقتدار میں آئی ہے۔
مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام کا کہنا تھا کہ عمران خان نے الیکشن کیمپین میں 1 کروڑ نوکریوں کا اعلان کیا تھا، عمران خان نے معیشت کو مضبوط کرنے کے جھوٹے دعوے کیے تھے۔ آج لاکھوں لوگ ملازمتوں سے فارغ ہیں۔ لوگوں کو ملازمت دینے کے بجائے بے روز گار کیے جا رہے ہیں۔

Advertisement
مولانا عبدالغفور حیدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی کرنسی دنیا کی بدترین کرنسی میں شامل ہو گئی ہے، پاکستانی 3 سو روپے کے بدلے بھارتی کرنسی 130 روپے برابر ہے۔ افغانستان کی معیشت ہم سے بہتر ہو گئی ہے۔
مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 12.94 فیصد ہے اور غربت انتہا کو پہنچ گئی ہے۔
مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام مولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے بغاوت کا اعلان کیا ہے تو ہمیں ساتھ دینا چاہیے۔ پی ڈی ایم کے لائحہ عمل کی چیزیں کل تک فائنل ہو جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر