Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان قومی یکجہتی فورم کی جانب سے ڈاکٹر عبدالقدیر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

Now Reading:

پاکستان قومی یکجہتی فورم کی جانب سے ڈاکٹر عبدالقدیر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

پاکستان قومی یکجہتی فورم کی جانب سے ڈاکٹر عبدالقدیر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد  ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان قومی یکجہتی فورم کی جانب سے ڈاکٹر عبدالقدیر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام سیاسی جماعتوں اور فورم کے اراکین نے شرکت کی اور ڈاکٹر عبدالقدیر کی مغفرت کے لیے عمرے کا ارادہ کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ تقریب کی صدرات سید ریاض بخاری نےکی۔

تقریب سے فورم اراکین نے اپنے خطابات میں کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے لیے انتہائی افسوسناک اور عظیم سانحہ ہے۔ ڈاکٹر قدیر نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں اور مسلم ممالک کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، ساتھ ہی پاکستان کو ایٹمی طاقت سے نواز کر مسلم دنیا کو مضبوط بنایا ہے۔

خطبات میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کے لیے جو خدمات سر انجام دیں انہی کی بدولت آج ہم آزادی کی فضاء میں سانس لے رہے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان جیسے مسلمان سائنسدان صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ یہ ان کی پاکستان سے محبت تھی کہ وہ عیش و عشرت کی زندگی چھوڑ کر پاکستان آئے اور پاکستان کے لیے وہ خدمات سر انجام دیں جس کا پاکستان اور عوام تا قیامت مقروض رہیں گے۔ وطن عزیز کی آزاد فضاؤں میں سانس لینے والے تمام پاکستانی ان کے شکر گزار ہیں۔ ہم ان کو کبھی نہیں بھول پائیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ تقریب کے اختتام پر ان کی مغفرت اللہ خصوصی فاتحہ خوانی کی گئی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر