Advertisement
Advertisement
Advertisement

شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس

Now Reading:

شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس

شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس منعقد ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزراء، معاونین خصوصی، مشیروں اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں عرب اور فوجی فرٹیلائزر بن قاسم پلانٹس کی گیس کی فراہمی کی سمری منظور کر لی گئی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاک عرب کو 58 ایم ایم سی ایف ڈی اور فوجی فرٹیلائزر کو 63 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی جائے گی۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ دونوں پلانٹس ربیع سیزن کے لیے کھاد کی طلب پوری کرنے کے لیے پیداوار یقینی بنائیں گے۔ مقامی سطح پر یوریا کھاد کی دستیابی سے قیمتوں پر نمایاں اثرات مرتب ہوں گے۔

Advertisement
اعلامیہ میں کہا گیا کہ ای سی سی نے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے لیے 2 ارب روپے سنگل لائن بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ ای سی سی نے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے تحت کیش انعامات کے لیے 4 ارب روپے کی منظوری بھی دی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ ای سی سی نے ٹیکسٹائل اینڈ ایپرل پالیسی 2020-25 کی سمری موخر کر دی ہے اور پالیسی پر مزید غور اور تبادلہ خیال کے لیے مختلف وزارتوں پر مشتمل سب کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ای سی سی کی ٹیکسٹائل اینڈ ایپرل پالیسی پر چند ہفتوں میں پالیسی پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر