Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہر شعبے میں یہ حکومت مکمل فیل ہوگئی ہے،مصطفی کمال

Now Reading:

ہر شعبے میں یہ حکومت مکمل فیل ہوگئی ہے،مصطفی کمال
حکومت عوام کو

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں کا حال سب سے برا ہے، ہر شعبے میں یہ حکومت مکمل فیل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے حیدرآباد یونیورسٹی کا شاندارافتتاح کیا،لیکن یہ نہیں پتا تھا کہ یونیورسٹی کی جگہ کہاں ہے یونیورسٹی کہاں بنے گی۔

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ اب میں کسی سے مدد نہیں مانگ رہا، میں عوام سے مدد مانگ رہا ہوں کہ آپ میرا ساتھ دیں۔

مصطفی کمال نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں کوئی کام ٹھیک نہیں ہورہا، تمام اداروں میں کرپشن بڑھ گئی ہے، عوام ظلم کے خلاف نہیں اٹھتے اسی لیے حالات بہتر نہیں ہوتے، لوگوں کو ظلم کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا۔

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم جب پہلی بار کراچی آئے تو سب سے بڑا مسئلہ بنگالیوں کو قرار دے دیا، کہتے ہیں کرچی کا ماسٹر پلین نہیں بنا، یہ اللہ نے مجھ سے 2007 میں بنوایا تھا۔

Advertisement

مصطفی کمال کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی صحیح معنوں میں الیکشن ہارنے کے بعد بنی ہے، کوئی ایسا دن نہیں جس میں پاک سرزمین پارٹی میں آنے والوں تانتا نہ بندھا ہو، لیکن آج ہم ہارنے کے باوجود بھی کامیاب ہے۔

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ ٹاک دیکھ کر خاموش رہے تو ظالم اور مضبوط ہوجائیں گے، لوگ جتنی دیر لگائیں گے ہماری بات سمجھنے میں اتنی زیادہ قربانی دینی پڑے گی۔

مصطفی کمال نے مزید کہا کہ یہ اپوزیشن جب حکومت میں تھی تب کیا اچھا کیا انہوں نے ہمارے ساتھ، جب ہم نے پاکستان کاسب سے بڑا شہر چلا کر دکھایا ہےتوہم ہم سندھ بھی چلا کر دکھا سکتے ہیں۔

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی نے سانحہ تیز گام پر گہرے صدمے کا اظہارکر تے ہوئے کہا کہ کل جو خوفناک ٹرین حادثہ ہوا ہے ان کے شہداؤں کے اللہ درجات بلبد کرے، کچھ حادثے ایسے ہوتے ہیں جن پر سیاست نہیں ہونی چاہیےلیکن حکمراں جماعت کے لوگ کسی واقعہ کو ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے۔

مصطفی کمال نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکمراں جماعت کے کوگوں کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ موت سب کو آنی ہے کیونکہ حکمراں جماعت کی جانب سے جو الفاظوں کا استعمال کیا تعذیت پر جاکہ وہ افسوسناک ہے۔

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال  نے مزید کہا کہ یہ مکمل ریلوے منسٹری کا فیلیئر ہے، ریلوے منسٹر کو اس پر زمہ داری لینی چاہیے، پچھلی حکومتوں میں ایسے واقعات ہوتے تھے تو عمران خان استعفی مانگتے تھے اور اب انکی اپنی حکومت ہے، انہیں سوچنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر