Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی سی سی کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے اہم فیصلے

Now Reading:

آئی سی سی کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے اہم فیصلے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران پہلی مرتبہ پانی کا وقفہ کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

آئی سی سی کی ورلڈ کپ کیلئے پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق ورلڈ کپ میں ڈی آر ایس کا بھی استعمال ہوگا جبکہ ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کیلئے بھی قوانین میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آئی سی سی نے پلیئنگ کنڈیشنز کو تبدیل کرتے ہوئے شق 11میں پانی کے وقفے کی اجازت دیدی ہے، یہ وقفہ ہر اننگز کے عین درمیان میں ہوگا یعنی عمومی حالات میں 10اوورز کے اختتام پر ،اس وقفے کا دورانیہ 2منٹ 30 سیکنڈز مقرر کیا گیا ہے لیکن اگر ایک اننگز 14 اوورز یا اس سے کم تک محدود ہوئی تو پانی کا وقفہ نہیں ہوگا۔

سب سے اہم بات یہ ہےکہ  پانی کے اس وقفے کے دوران لیگز میں ہونے والے اسٹریٹیجک ٹائم آؤٹ کی طرز پر ہیڈ کوچز کو کھلاڑیوں کے ساتھ گفتگو کی اجازت ہوگی۔

آئی سی سی نے بارش سے متاثرہ میچز کے لئے قوانین میں بھی معمولی تبدیلی کی ہے، عام میچز میں تو بارش سے متاثرہ کھیل کا نتیجہ پانے میں دوسری اننگز میں کم از کم 5 اوورز کا کھیل ہی لازمی ہوگا لیکن سیمی فائنل اور فائنل میں دوسری اننگز میں کم از کم 10اوورز کا کھیل لازمی قرار دیا ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی بار ڈی آر ایس کا بھی استعمال کیا جائے گا ، ہر ٹیم کے پاس دو ، دو ری ویو سسٹم ہوں گے۔

آئی سی سی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق میچ ٹائی ہونے کی صورت میں سپر اوور ہوگا اور سپر اوور کے ٹائی کی صورت میں ایک بار پھر سپر اوور ہوگا اور جب تک فاتح کا فیصلہ نہیں ہوتا، سپر اوورز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

سیمی فائنل مکمل نہ ہونے کی صورت میں جو ٹیم سپر اوور میں بہتر پوزیشن پر ہوگی وہ فائنل کھیلے گی۔

 فائنل کسی بھی صورت مکمل نہ ہونے پر دونوں فائنلسٹ ٹیمیں مشترکہ فاتح قرار پائیں گی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے عمان اور متحدہ عرب امارت میں شروع ہورہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر