فیاض الحسن چوہان کا وفاقی حکومت کے توانائی بچت پلان پر سخت ردعمل
صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان ای چالان نادہندہ نکلے، ان کے زیر استعمال گاڑی ای چالان نادہندہ ہونے پر سیف سٹی اتھارٹی نے تحویل میں لے لی۔
تفصیلات کے مطابق سیف سٹی اتھارٹی نے سات چالان جمع نہ ہونے پر صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کی گاڑی کو روک لیا تھاجس پر وہ برہم ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر نے آئی جی پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا، آئی جی کے احکامات پر انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کی گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ بھی لگی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News