
پاکپتن پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کامیب کارروائی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں پنجاب بھر میں مسافروں کا روپ دھار کر منشیات سپلائی کرنے والی لیڈی اسمگلر شوہر سمیت گرفتار کرلی گئی ہے۔
ایس ایچ او عاشق عابد کا کہنا ہے کہ خاتون لیڈی اسمگلر اور اس کے پارٹنر شوہر سے لاکھوں روپے مالیت کی 5کلو سے زائد چرس برآمد کرلی گئی ہے، گرفتار ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور پنجاب بھر میں موٹر سائیکل پر منشیات سپلائی کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جس وقت پولیس نے ملزمان کو دھرا اس وقت لیڈی اسمگلر شمیم بی بی اپنے پارٹنر شوہر مقصود کے ساتھ موٹر سائیکل پر منشیات فروخت کے لیے جارہے تھے۔
واضح رہے کہ خاتون اسمگلر اور اس کے پارٹنر کا تعلق بہاولنگر سے بتایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News