Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی آئی اے کے جہازوں سے 9 ماہ میں پرندے ٹکرانے کے کتنے واقعات ہوئے، رپورٹ جاری

Now Reading:

پی آئی اے کے جہازوں سے 9 ماہ میں پرندے ٹکرانے کے کتنے واقعات ہوئے، رپورٹ جاری

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے جہازوں سے 9 ماہ میں پرندے ٹکرانے کے واقعات سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق طیاروں سے پرندے ٹکرانے کی وجہ سے قومی ایئرلائن کو لاکھوں ڈالر نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری تا ستمبر 9ماہ میں پرندے ٹکرانے کے 60 کے واقعات ہوئے ہیں،  علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر9ماہ کے دوران 21طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات ہوئے ہیں جبکہ اسلام آباد میں13 ،کراچی میں8  ،ملتان میں1، سکھر میں4 ،کوئٹہ میں1، پشاور 6 اور  گلگت میں3 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسکے علاوہ  سعودی عرب کے شہر ریاض میں2 اورشارجہ میں بھی ایک پرندے  ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے باعث قومی ایئرلائن کو اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں، پرندے ٹکرانے سے جہازوں کے گراؤنڈ سمیت تیکنیکی مسائل سے پروازوں کا شیڈول بھی متاثرہوتا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پرندے ٹکرانے سے پی آئی اے کے بوئنگ777، ایئر بس 320 اوراے ٹی آر طیارے متاثر ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر