
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈنے ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کرکٹ بورڈز کے درمیان شیڈول کے حوالے سے حتمی بات چیت جاری ہے،تین ون ڈے میچز کی سیریز 8، 11 اور 13نومبر کو کرانے کی تجویز پیش کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نومبر کے شروع میں کراچی پہنچ کر تین روز کا قرنطینہ مکمل کرے گی، تین ون ڈے میچز کی سیریز کراچی میں ہو گی۔
پاکستان ویمن ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 22 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لئے بھی پر امید ہے۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان ویمنز ٹیمیں سیریز کے بعد ورلڈ کپ کوالیفائر کے لئے زمبابوے جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News