Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیسکو ایئر پورٹ روڈ سب ڈویژن میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں، 25 کنکشنز پکڑے گئے

Now Reading:

لیسکو ایئر پورٹ روڈ سب ڈویژن میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں، 25 کنکشنز پکڑے گئے

لیسکو ایئر پورٹ روڈ سب ڈویژن میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں ہونے کی وجہ سے 25 کنکشنز پکڑے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین کی ہدایات پر تمام سرکلز میں بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیے جا رہے ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ ایس ڈی او ایئر پورٹ نوید شاہنواز نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ سب ڈویژن کے زیر انتطام علاقوں میں آپریشن کیا جس دوران کل 100 کنکشنز چیک کیے گئے اور دوران چیکنگ 25 کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔
ایس ڈی او نوید شاہنواز کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 20 میٹر ڈائریکٹ سپلائی، 01 میٹر ریورس، 01 میٹر ڈیڈسٹاپ، 01 میٹر ڈسپلے اوپن جبکہ 02 مختلف نوعیت کے کیسز تھے۔ تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کر کے 35000 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کیے گئے ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ پکڑے جانے والے 21 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔

Advertisement
ذرائع کا کہنا تھا کہ چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لیے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے اور اس کے ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر