Advertisement
Advertisement
Advertisement

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کب ہوگا؟ تاریخ منظر عام پر آگئی

Now Reading:

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کب ہوگا؟ تاریخ منظر عام پر آگئی
پنجاب کی مختلف جامعات میں کل ہونے والے امتحانات ملتوی

انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کل جبکہ میٹرک کا 16اکتوبرکو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نعیم غوث نے اپنے ایک بیان مین کہا کہ تمام بورڈز کو رزلٹ کے اعلانات کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں اور ہائیر ایجوکیشن نے رزلٹ اناؤنس کرنے کا کہہ دیا ہے۔

اسپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نعیم غوث نے مزید کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کا اعلان کل 14 اکتوبر شام 5 بجے کیا جائے گا جبکہ میٹرک کے رزلٹ کا اعلان 16 اکتوبر کو شام 5 بجے کیا جائے گا۔

یادرہے  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گزشتہ روز پروموشن پالیسی کی منظوری دی تھی جبکہ وزیر اعلیٰ نے 48 گھنٹوں میں رزلٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

علاوہ ازیں  بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن لاڑکانہ نے میٹرک سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔

Advertisement

لاڑکانہ بورڈ کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق میٹرک سالانہ امتحانات میں مجموعی طور پر 49 ہزار 648 امیدواروں نے حصہ لیا، امتحانات دینے والے شاگردوں میں سے 44 ہزار 663 امیدوار پاس جبکہ 4 ہزار 419 فیل قرار پائے۔

سائنس گروپ میں 23 امیدوار کاپی کیس جبکہ کاغذات مکمل نہ ہونے پر 194 امیدواروں کے نتائج روکے گئے ہیں۔ سائنس گروپ میں اے ون گریڈ کے ساتھ پاس ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار 79، اے گریڈ میں 14 ہزار 323، بی گریڈ میں 13 ہزار 424 بچے شامل ہیں۔

جنرل گروپ میں 2 امیدوار کاپی کیس جبکہ 341 امیدواروں کو فیس اور کاغذات جمع نہ کروانے پر ان کے نتائج روکے گئے ہیں۔ جنرل گروپ میں کوئی بھی امیدوار اے ون گریڈ کے ساتھ پاس نہیں ہو سکا، اے گریڈ میں پاس ہونے والوں کی تعداد 45 جبکہ بی گریڈ میں 3 سو 39 ہے۔

تعلیمی بورڈ کی جانب سے اس سال بھی کورونا پالیسی کے تحت میٹرک کے امتحانات میں پروموٹ پالسی لاگو کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر