Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب حکومت صوبے میں 9 اسپیشل ٹیکنالوجی زون بنائے گی، صوبائی وزیرصنعت

Now Reading:

پنجاب حکومت صوبے میں 9 اسپیشل ٹیکنالوجی زون بنائے گی، صوبائی وزیرصنعت
میاں اسلم اقبال

بھائی کی جانب سے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کے اعلان پر میاں اسلم اقبال کا اہم بیان سامنے آگیا

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے اعلان کیا کہ پنجاب حکومت صوبے میں 9 سپیشل ٹیکنالوجی زون بنائے گی، پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی زون ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں بنے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے اس بات کا اعلان آج ایوان وزیر اعلیٰ میں ”وزیر اعلیٰ سرمایہ کاری سہولت سینٹر“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

اس کے علاوہ صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، چینی اور پاکستانی سرمایہ کاروں نے تقریب میں شرکت کی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب پاکستان کا ٹیکنالوجی زون بنانے والا پہلا صوبہ ہوگا اور یہ اسپیشل ٹیکنالوجی پارک صوبے کے 9 ڈویژنوں میں بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سرمایہ کاروں کو سہولت کی فراہمی کے لئے ”وزیر اعلیٰ سرمایہ کاری سہولت سینٹر“ قائم کر کے سرمایہ کاری کے فروغ کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

Advertisement

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے تاریخ ساز اقدامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزراء کو اپنے محکموں میں اصلاحات لانے کے لئے مکمل بااختیار بنایا ہے، کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے اور سرمایہ کاروں کو سہولت کی فراہمی کے لئے تمام ٹیکسوں کو یکجا کیا جارہا ہے۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ صوبے میں انسپکٹر لیس رجیم متعارف کروایا گیا ہے اور فیکٹریوں میں بوائلر کی انسپکشن کا تھرڈ پارٹی نظام لایا گیا ہے، پنجاب روزگار اسکیم کے تحت کورونا سے متاثرہ کاروبار کی بحالی اور نیا کاروبار شروع کرنے کے لئے پنجاب روزگار اسکیم کے تحت ایک کروڑ روپے تک کے آسان قرضے دیئے جارہے ہیں۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ صوبے میں 9 اسپیشل اکنامک زون بنائے گئے ہیں جہاں نئے صنعتی یونٹس لگ رہے ہیں، صوبے میں نئی اسمال انڈسٹریل اسٹیٹس بھی بنائی جارہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر