
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ ن لیگ بحیثیت مجموعی سیاسی نہیں کاروباری جماعت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیاست کو انہوں نے اپنے سیاسی فوائد حاصل کرنے کیلئے استعمال کیا۔
انہوں نے کہا کہ باقی شعبوں کی طرح شوگر انڈسٹری میں بھی شریف خاندان نے پنجے گاڑ رکھے ہیں، شریف فیملی کی ملز کے باہر گنے کے پیسے مانگنے پر کسانوں پر لاٹھی چارج کیا جاتا تھا۔
شہباز گِل نے کہا کہ نااہل بڑے میاں نے کوئی ایک شوگر رپورٹ پبلک نہیں کی، عمران خان نے پہلی مرتبہ معاملے کی فورینزک تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ نااہل لیگ نے اپنے 5 سال میں 29 ارب روپے کی سبسڈی دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News