Advertisement
Advertisement
Advertisement

اجے دیوگن کا نصرت فتح علی خان کو خراج عقیدت

Now Reading:

اجے دیوگن کا نصرت فتح علی خان کو خراج عقیدت

بالی وڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن نے استاد نصورت فتح علی خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک قصہ بیان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے بھارتی اداکار اجے دیوگن کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ نصرت فتح علی خان کی شان بیان  کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

Advertisement

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اجے دیوگن ایک بھارتی ریائیلٹی شو میں بیٹھے ہوئے ہیں جہاں وہ نصرت فتح علی خان کا ذکر کرتے ہیں۔

اجے دیوگن کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ان کی سپر ہٹ فلم’کچھ دھاگے‘ کا میوزک نصرت فتح علی خان نے دیا تھا جس کے لئے وہ ایک ماہ کے لئے بھارت تشریف لائے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اس فلم کا گیت نصرت صاحب نے تیار کیا جبکہ اس کے لفاظ  آنند بخشی نے تیار کئے تھے۔

اجے دیوگن نے بتایا کہ چونکہ نصرت خان صاحب کا وزن بہت زیادہ  تھا جس  کی وجہ سے وہ چل نہیں سکتے تھے اور یہی وجہ تھی کہ انہوں نے  آنند بخشی   کو اپنے پاس بلایا تھا۔

Advertisement

اداکار نے بتایا کہ ن آنند بخشی اپنی انا کی وجہ سے ان کے پاس نہیں گئے اور سوچا کہ یہ پاکستان سے آئے ہیں اور مجھے بلوارہے ہیں یہ خود میرے پاس کیوں نہیں آرہے۔

جس کے بعد  بخشی صاحب نصرت صاحب کو گانا لکھ کر بھیجتے تھے جو نصرت صاحب ریجیکٹ کردیتے تھے کہ کچھ مزہ نہیں آرہا اور نصرت صاحب موسیقی بھیجتے تھے تو آنند صاحب ریجیکٹ کردیتے تھے۔ یہ سلسلہ پندرہ، بیس روز تک یونہی چلتا رہا۔

ایک دن نصرت صاحب نے کہا مجھے اٹھاؤ اور بخشی صاحب کے پاس لے کر چلو کیونکہ نصرت صاحب وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے سفر نہیں کرسکتے تھے لہذا ان کے ساتھ سات، آٹھ لوگ ہوتے تھے جو انہیں اٹھاتے تھے۔

آنند بخشی صاحب بلڈنگ کے فرسٹ فلور پر رہتے تھے جب لوگ نصرت صاحب کو اٹھاکر ان کے گھر تک لے کر گئے تو آنند صاحب انہیں دیکھ کر روپڑے اور ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا میری اتنی بکواس انا تھی جو میں آپ کے پاس نہیں آیا آپ چلیے میں آپ کے ساتھ وہیں رہوں گا جہاں آپ رہ رہے ہیں اور ہم مل کر گانا بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر