
لیسکو گرلز ہائی اسکول کی گرلز گائیڈز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو کے زیرِ انتظام گرلز ہائی اسکول علامہ اقبال ٹاؤن برانچ میں گرلز گائیڈ کیمپ مکمل کر کے آنے والی طالبات میں سرٹیفکیٹس کرنے کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں ڈائریکٹر جنرل ایڈمن میاں محمد افضل اور ڈائریکٹر ایچ آر آضیہ شعیب کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔ علامہ اقبال ٹاؤن برانچ کی گرلز گائیڈز نے مری میں چھ روزہ گرلز گائیڈز کیمپ مکمل کیا تھا جس کی تکمیل پر انہیں لیسکو گرلز ہائی اسکول کی جانب سے سرٹیفکیٹس دینے کا انعقاد ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب کے آغاز پر مہمانانِ خصوصی کو گرلز گائیڈز کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، پھر ڈی جی ایڈمن میاں محمد افضل اور ڈائریکٹر ایچ آر آضیہ شعیب نے اسکول کا دورہ بھی کیا اور طالبات سے گفتگو بھی کی۔
ڈی جی ایڈمن میاں محمد افضل نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیسکو مینجمنٹ کا تعاون ہر معاملے میں آپ کے ساتھ ہے اور اسکول کو جو بھی مسائل درپیش ہیں ہم ان کا سدباب کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی جانب سے کی گئی ڈیمانڈز اسکول کے بہترین رزلٹ سے مشروط ہیں۔
ڈائریکٹر ایچ آر آضیہ شعیب کا کہنا تھا کہ بچوں کی شخصیت کی نشونما کو لازمی جزو سمجھتے ہوئے انہیں قوتِ فیصلہ اور پچیدہ مسائل کو حل کرنے کی اہلیت جیسے ہنر سکھائے جائیں تاکہ انہیں اپنی آئندہ آنے والی زندگی میں فائدہ حاصل ہو سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ جدید علوم میں بچوں کی دلچسپی کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ باہر کی دنیا سے مطابقت رکھتے ہوئے ایک کامیاب پروفیشنل بن کر سامنے آئیں۔
ڈی جی ایڈمن میاں محمد افضل نے اسکول ایڈمنسٹریشن کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اسپورٹس کے بارے میں ویژن اور اس حوالے سے دی گئی حکومتی ہدایات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اسکول میں اسپورٹس گالا منعقد کیا جائے تاکہ بچوں میں پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا رجحان بھی پیدا ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News