Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان پیپلز پارٹی مبنی معاشرے کے قیام کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، پی پی پی چیئرمین

Now Reading:

پاکستان پیپلز پارٹی مبنی معاشرے کے قیام کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، پی پی پی چیئرمین

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی مبنی معاشرے کے قیام کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سرکردہ رہنما مرحوم راشد حسین ربانی کی پہلی برسی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم راشد حسین ربانی پرعزم و ثابتقدم جیالا اور عاجزی پسند شخصیت کے مالک تھے۔

پی پی پی چیئرمین نے مرحوم راشد حسین ربانی کو ان کی پہلی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم راشد حسین ربانی جمہوریت کے لئے انتھک جدوجہد اور قربانیوں کے باعث یاد کیے جائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مرحوم پوری زندگی سیاسی طور متحرک اور ہر لمحہ پارٹی کے لئے سرگرم رہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں حقیقی جمہوریت اور مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ یہ ہی وہ کاز ہے جس کی خاطر پارٹی کی قیادت اور مرحوم راشد حسین ربانی جیسے جیالوں نے قربانیاں دیں اور اپنی زندگیاں وقف کر رکھی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر