Advertisement
Advertisement
Advertisement

مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کو ڈاکومنٹریز کے ذریعے اجاگر کیا جائے گا، اسلم اقبال

Now Reading:

مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کو ڈاکومنٹریز کے ذریعے اجاگر کیا جائے گا، اسلم اقبال
میاں اسلم اقبال

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کو ڈاکومنٹریز کے ذریعے اجاگر کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت دوبئی ایکسپو کے حوالے سے اسٹیرنگ کمیٹی کا چھٹا اجلاس ہوا۔

سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں چیف سیکرٹری کامران علی افضل، صنعت و تجارت اور اطلاعات و ثقافت کے سیکرٹریز، پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ڈائریکٹرز اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر ارفع اقبال کی دوبئی ایکسپو میں محکموں کی شرکت کے حوالے سے تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں ایڈوانس ٹیم کے دوبئی ایکسپو کے دورے کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

Advertisement

صوبائی وزیر نے کہا کہ دوبئی ایکسپو کے ذریعے عالمی سرمایہ کاروں کو پنجاب کے سرمایہ کار دوست ماحول سے آگاہ کیا جائے گا، دوبئی ایکسپو میں انٹرنیشنل بزنس کانفرنس میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار شرکت کریں گے، صوبے کے تمام چیمبرز کی بھی بھرپور نمائندگی ہوگی۔

میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کو ڈاکومنٹریز کے ذریعے اجاگر کیا جائے گا، دوبئی ایکسپو کے انٹرنیشنل ایونٹ کو سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے نتیجہ خیز بنایا جائے گا۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے ہدایت دی کہ دوبئی ایکسپو کے ایونٹس میں شرکت کیلئے سرکاری محکمے تیزی سے اقدامات کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر