
شیری رحمان
پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تباہی سرکار نے 3 سال میں پیٹرول کی قیمتوں میں 42 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں 10.49 روپے اور ڈیزل میں 12.44 روپے کا تاریخی اضافہ قابل تشویش ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اوگرا نے حکومت کو پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی، تو کیا 10.49 روپے بڑھانے کی سفارش آئی ایم ایف سے آئی تھی؟
شیری رحمان نے مزید کہا کہ ماضی میں کہتے تھے قیمتوں میں اضافہ ہو تو سمجھو حکمران چور ہیں، اب تاریخی اضافے کا بھی دفاع کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News