Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کی سپورٹ ہماری طاقت ہے،شاداب خان

Now Reading:

عوام کی سپورٹ ہماری طاقت ہے،شاداب خان

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل عوام سے سپورٹ کی اپیل کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پردبئی روانگی سے پہلے کی دو تصاویر شیئر کیں جن میں سے پہلی تصویر میں حسن علی، بابر اعظم اور شاداب خان کو دیکھا جاسکتا ہے۔

Advertisement

ٹویٹر پر شیئر کی گئی دوسری تصویر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا مکمل اسکواڈ موجود ہے۔

شاداب خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’متحدہ عرب امارات! ہم یہاں آگئے ہیں۔‘

شاداب خان کا کہنا تھا کہ اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے رہیں اور ٹیم کی پرفارمنس پر یقین رکھیں، آپ کا اعتماد اور سپورٹ ہماری سُپر پاورز ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے دبئی روانہ ہوگئی تھی۔

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کچھ ارکان کی فیملیز بھی اُن کے ساتھ گئی ہیں، بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیوہیڈن دبئی میں پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے جبکہ بولنگ کنسلٹنٹ ویرنن فلینڈر نے لاہور میں ٹیم کو جوائن کیا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ بابراعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیم 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کل ورلڈکپ کے لیے سری لنکا روانہ ہوگی
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر