پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج کراچی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے تحت جلسہ عام آج باغ جناح کراچی میں ہوگا، جلسے کا آغاز شام ساڑھے 4 بجے سے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج جلسہ عام میں اہم اعلانات بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ ربیع الاول کی مناسبت سے جلسہ عام 18 اکتوبر کے بجائے 17 اکتوبر کو منعقد کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی آمد پر اکتوبر 2007 میں کارساز کے مقام پر دو بم حملوں میں 177 کارکنان شہید جبکہ 630 سے زائد زخمی ہوئے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک اور جمہوریت کے لئے قربانی دینے والے تمام شہداء کی وارث ہے، شہدائے کارساز کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ جیالے ملک میں کٹھ پتلی تماشے کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News