Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت نے دنیا کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے گمراہ کیا، سردارعتیق

Now Reading:

بھارت نے دنیا کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے گمراہ کیا، سردارعتیق
Ex Prime minister AJK addressed

سابق وزیر اعظم آزاد جموں کشمیرسردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ بھارت نے عالمی دنیا کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے گمراہ کیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر سردار عتیق احمد خان نے سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کشمیر میں ناکام ہوگئی ہے، کشمیر میں بھارت کے تمام حربے ناکام ہوگئے۔

سردارعتیق احمد خان  نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی پر بلوچستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہو , جلسہ و سیمینار کے انعقاد سے مسئلہ کشمیر اجاگر ہوگا۔

سردارعتیق احمد خان نے یہ بھی کہا کہ کشمیر میں آج نوے دن سے  پورا نظام زندگی متاثر و مفلوج ہے،اسپتال اسکول بازار بند ہیں، کشمیریوں کا ہتھیار پاکستان کے ساتھ جذبات و محبت ہے۔

سابق وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر سردار عتیق احمد خان نے مزید کہا کہ کشمیرعلاقائی نظریاتی سمیت ہراعتبار سے پاکستان کا حصہ ہے، کشمیر یوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور پاکستان کی فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ مقبو ضہ وادی میں قابض بھارتی فوج ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، نہتے کشمیری 91روزسے گھروں میں قید ہیں،بھارتی سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود مقبوضہ وادی میں آج بھی نظام زندگی مفلوج ہے اور حالات معمول پر لانے کے لئے بھارتی حکومت نے سپر یم کو رٹ کے حکم پر عمل در آمد کر تے ہوئے مقبو ضہ کشمیر میں کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا۔

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیوکے باعث مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑسے زائد کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں، سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ متعدد مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر