Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کو ووٹ کا حق دینا ہوگا حکمرانوں کو جانا ہوگا،مولانافضل الرحمان

Now Reading:

عوام کو ووٹ کا حق دینا ہوگا حکمرانوں کو جانا ہوگا،مولانافضل الرحمان
Molana Fazal-ur-Rehman

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم یہ میدان سر کرچکے ہیں،ہم نے اپنی جان ہتھیلیوں پر رکھی ہوئی ہے، تم ہمارے خلوص اور حب الوطنی کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ عمران خان سن لو یہ تحریک یہ سیلاب آگے بڑھتا جائےگا اور اگر یہ سیلاب پی ایم ہاؤس کی طرف بڑھنےکا فیصلہ کرلے تو کوئی نہیں روک سکتا۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ جمعہ جمعہ 8دن کی سیاست کرنیوالےہمیں سیاست بتائیں گے،انھوں نے کہا کہ وعدہ کرتے ہیں پیچھے نہیں جائیں گے، پلان اے ہے بی اور سی بھی ہےمگر اگلےاقدام کا فیصلہ باہمی مشاورت سےکریں گے۔

جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں کہا جارہا ہے کہ الیکشن کمیشن جاکر شکایت کریں، الیکشن کمیشن تو ہم سے بھی زیادہ بے بس ہے اور اگرالیکشن کمیشن بے بس نہ ہوتا توعوام کی اتنی بڑی تعداد یہاں نہ ہوتی، فیصلہ کیا ہے کہ کسی ٹریبونل، الیکشن کمیشن یا عدالت میں نہیں جائیں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ طے ہوا تھا کہ الیکشن 2018ء کی دھاندلی کی تحقیقات پارلیمانی کمیٹی کرے گی، اس پارلیمانی کمیٹی کا ایک سال سے کوئی اجلاس نہیں ہوا۔

Advertisement

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ عوام کو ووٹ کا حق دینا ہوگا حکمرانوں کو جانا ہوگا، حکمرانوں کے پاس اس کے سوا کوئی آپشن نہیں۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد مارچ کے بعد یہ نہ سمجھیں کہ سفر رک گیا، ہم یہاں سے جائیں گے تو آگے پیش رفت کی طرف جائیں گے اور پورا پاکستان بند کر کے دکھائیں گے۔

جے یو آئی ف کے سربراہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ قابل احتساب پارٹی پورے پاکستان پرحکومت کررہی ہے لیکن ہم اداروں کومتنازع نہیں بنانا چاہتے۔ انھوں نے کہا کہ یہاں اجتماع کا مطلب یہ نہیں کہ ہمارا سفر رک گیا،آج اسلام آباد بند ہے پورا پاکستان بند کرکے دکھائیں گے اور جنگ جاری رکھیں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل اپوزیشن کی مشاورت سے کریں گے، میں نے کل بھی کہا تھا اپوزیشن ہمارے ساتھ ایک اسٹیج پر ہے، ہر فیصلے میں مشاورت اور رہنمائی کرنا اپوزیشن کا حق ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ دینی مدارس میں تو غریبوں کے لیے ہیں، جہاں مفت تعلیم دی جاتی ہے، بڑے شوق سے کہتے ہو، مدارس کے نصاب میں اصلاح ہونی چاہیے۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ قابل احتساب پارٹی پورے پاکستان پر حکومت کررہی ہے، غریب مہنگائی کی وجہ سے راشن خریدنے کے قابل نہیں رہا، ظالم طبقہ غریب کو جینے نہیں دے رہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر