Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور فریال تالپور کی سعید غنی سے ملاقات

Now Reading:

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور فریال تالپور کی سعید غنی سے ملاقات
بلاول بھٹو

عوام نے ووٹ کی طاقت سے نام نہاد مقبول لیڈروں کا پول کھول دیا ہے، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کے شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی سعید غنی سے بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی سندھ کی تنظیم کو 17 اکتوبر کے جلسے کی مبارک باد دی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی کا جلسہ تاریخی تھا، شہر شہر سے عوام کی شرکت جمہوریت کا نیا سورج طلوع ہونے کی ایک امید ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ جلسے کے کامیاب انعقاد کو ممکن بنانے کی جدوجہد کرنے والے تمام جیالے شاباش کے مستحق ہیں، سانحہ کارساز پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا دراصل اس عزم کا بھی اظہار ہے کہ ہمارا سفر نہیں رکے گا۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں پیپلزپارٹی سندھ کو 17 اکتوبر کے جلسے کی مبارک باد دی ہے۔

Advertisement

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہر شہر سے عوام کی شرکت جمہوریت کا نیا سورج طلوع ہونے کی امید ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے مزید کہا کہ جلسے کو کامیاب بنانے کی جدوجہد کرنے والے تمام جیالے شاباش کے مستحق ہیں ، شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا اس عزم کا بھی اظہار ہے کہ ہمارا سفر نہیں رکے گا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں تمباکو پر عائد ٹیکسز کی شرح ڈبلیو ایچ او کے رہنما ضوابط سے کم
کراچی میں دہشتگردی کابڑامنصوبہ ناکام، را کے 2 انتہائی خطرناک ملزمان گرفتار
سعودی عرب سرمایہ کاری کی صورت میں پاکستان کے ساتھ ہم قدم ہے، وزیراعظم
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری
وزیراعظم سے اٹلی کی سفیر میریلینا ارملین کی ملاقات
بانی پی ٹی آئی کااحتساب عدالت کےفیصلےکیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ سےرجوع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر