پیپلزپارٹی کی سینیئر رہنماء اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ ڈالر پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سینئر رہنماء اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے ڈالر کی قیمت میں اضافے سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ انٹر بینک میں قیمت میں اضافے کے بعد ڈالر پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ڈالر کی قیمت 173 روپے تک پہنچنا انتہائی اہم معاملہ ہے۔
ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کے سلیکٹڈ کھلاڑیوں کی نااہلی کا ثبوت ہے۔
پیپلزپارٹی کی سینیئر رہنماء کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی ڈیکٹیشن کے تحت گیس بجلی اور پیٹرول میں اضافے کے بعد روپے کی قدر میں کمی پریشان کن ہے۔
نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ معاشی ٹیم کی بری طرح ناکامی کے باوجود وزیراعظم ان کو عہدوں پر بٹھانے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ معاشی تباہی کے ذمہ داران کو بڑے عہدوں پر نوازا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News