وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پردستخط کردیے
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ آپ ﷺانسانیت کے نجات دہندہ اورحقیقی محسن ہیں۔
تفصیلات کے مبطانق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے جشن عیدمیلادالنبی کے موقع پر پیغام دیتےہوئے کہا ہے کہ عید میلادالنبیﷺ کے مبارک موقع پر پوری اُمت مسلمہ باالخصوص اہل پاکستان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انکا کہنا تھا کہ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری انسانیت کے لئے باعث سعادت ہے، آپﷺ کی آفاقی تعلیمات نے بنی نوع انسان کو اندھیروں سے نکال کر انسانیت کی معراج تک پہنچا دیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ آپﷺ کی ولادت انسانیت پر اللہ تعالیٰ کا احسان عظیم ہے، آپ ﷺ سے محبت ایمان کا بنیادی تقاضہ ہے، آپ ﷺ کی اسوہ حسنہ تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے، آپ کی تعلیمات پرعمل پیرا ہوکر انسان دنیا و آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہوسکتا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپﷺ نے ہمیشہ انسانیت کی تکریم و محبت ، عفو و درگذر، عدل و انصاف کی بالادستی اور ظلم کے خاتمے کا درس دیا ہے، آپ ﷺکاخطبہ حجتہ الوداع ایسامنشور ہے جو رہتی دنیا تک انسانیت کے لئے رہنمائی کاسرچشمہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News