نوازشریف کے سروسز اسپتال میں علاج کا آج 14واں روز ہے،پلیٹ لیٹس کا اتار چڑھاؤ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطا بق میڈیکل بورڈ کے مطابق گزشتہ 14 روز سے سروسز ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت میں اتار چڑھاؤ کے باعث خون میں کلاٹس ختم کرنے والی دوائیں بند کر دی گئی ہیں۔
ذرائع میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ سا بق وزیراعظم نواز شریف کے پلیٹلیٹس سیلز میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ بدستور جاری وساری ہے۔
گزشتہ دن نواز شریف کا سی بی سی سمیت کوئی بھی ٹیسٹ نہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطا بق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس سیلز کی تعداد 40 ہزار کے قریب ہے جبکہ طبی معائنے کے بعد سی بی سی سمیت دیگر ٹیسٹ کروائے جائیں گے، البتہ نواز شریف کا بلڈ پریشربھی کنٹرول میں ہے۔
میڈیکل بورڈ ذرائع کے مطابق اسٹرائیڈز کی وجہ سے نواز شریف کی شوگر میں اتار چڑھاؤ دیکھی جا رہی ہے، جسے قابو کرنے کیلئے انسولین کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
سا بق وزیراعظم نواز شریف کو دل اور گردوں کے مسائل علاج معالجے میں مشکلات پیدا کر رہے ہیں،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی ٹویٹ کے مطابق نواز شریف کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔
وا ضح رہے کہ گزشتہ دنوں میڈیکل بورڈ کے ذرایع نے بتایا کہ میاں محمد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 39 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ آئی وی آئی جی کی انجکشن تھراپی بھی روک دی گئی ہے، نواز شریف 30 ہزار پلیٹ لیٹس میں زندگی گزار سکتے ہیں، مزید بڑھانے کے لیے ادویات دی گئیں تو خطرہ ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
