Advertisement
Advertisement
Advertisement

13ویں پاکستان پریمیر لیگ میں پاکستان ایئر فورس کی کراچی یونائیٹڈ کے خلاف کامیابی

Now Reading:

13ویں پاکستان پریمیر لیگ میں پاکستان ایئر فورس کی کراچی یونائیٹڈ کے خلاف کامیابی

13ویں پاکستان پریمیر لیگ میں پاکستان ایئر فورس نے کراچی یونائیٹڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام میونسپل اسٹیڈیم راولپنڈی کے سرسبز میدان اور فلڈ لٹ میں جاری 13ویں پاکستان پریمیر لیگ میں مزید 2 میچوں کے فیصلے ہو گئے۔
پاکستان ایئر فورس نے کراچی یونائیٹڈ کو 3-0 سے ٹھکانے لگایا جبکہ پاکستان نیوی نے ہما ایف سی کو 4-3 سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کی۔
پاکستان ایئر فورس کے تجربہ کار کھلاڑیوں نے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل کراچی یونائیٹڈ کا وقفے تک انتہائی جم کر مقابلہ کیا اور حریف ٹیم کو برتری سے محروم رکھا تاہم دوسرے دورانیہ میں پاکستان ایئر فورس نے انتہائی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے کراچی یونائیٹڈ کے خلاف 3 گول اسکور کر کے 17 پوائنٹس کے ہمراہ دوسری پوزیشن پر براجمان ہوئی۔
فاتح ٹیم کے لیے محمد ولید نے 53 ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کیا اور اگلے ہی منٹ محمد مجاہد نے گیند کو جال کا راستہ دکھا کر مقابلہ 2-0 کر دیا۔

Advertisement
90ویں منٹ میں پاکستان ایئرفورس کو انٹرنیشنل اسٹرائیکر منصور خان کے زریعے 3-0 کی برتری حاصل ہوئی۔
پاکستان ایئرفورس نے اپنے 9 میچوں میں 5 جیتے، 2 برابر کیے اور 2 میں انہیں شکست کا سامنا رہا جبکہ کراچی یونائیٹڈ نے اپنے 9 میچوں میں 3 جیتے اور 6 ہارے 9 پوائنٹس کے ہمراہ انہوں نے 9ویں پوزیشن حاصل کی۔
پاکستان نیوی نے اپنے 7 ویں میچ میں ہما اسپورٹس کے خلاف 4-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر کے اپنا میں کھاتہ کھول لیا۔ پاکستان نیوی کی یہ پہلی کامیابی تھی۔ قبل ازیں انہیں اپنے 6 میچوں میں شکست کا سامنا رہا تھا۔
ہما ایف سی نے پہلے دورانیہ میں شاندار کارکردگی دکھائی اور ایسا لگتا تھا کہ پاکستان نیوی کو ایک بار پھر شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا جب ابراہیم کے 22ویں، 45+1ویں اور وحید الرحمن کے 29ویں منٹ میں کیے ہوئے گول کی بدولت ہما اسپورٹس کو پاکستان نیوی پر 3-2 سے سبقت حاصل تھی۔
پہلے دورانیے میں پاکستان نیوی کے لیے نعمان نے 40ویں اورمحمد عدیل نے 45+2ویں منٹ میں گول اسکورکیے۔ وقفے کے بعد پاکستان نیوی نے دوسرے دورانیہ میں انتہائی عمدہ کھیل پیش کیا۔ انہوں نے نہ صرف ہما ایف سی کے کھلاڑیوں کو گول کرنے سے باز رکھا بلکہ نعمان نے 64ویں منٹ میں ہما ایف سی کے گول کا قرض اتارا اور محمد رضوان نے 67ویں منٹ میں میچ کا فیصلہ کن گول داغ کر پاکستان نیوی کو ایونٹ میں پہلی کامیابی سے ہمکنار کر کے 3پوائنٹ کے ساتھ اپنی ٹیم کا کھاتہ بھی کھول دیا۔
ہما ایف سی ہنوز اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام ہے اور ان کی 12ویں اورآخری پوزیشن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر