
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ریاست کا ادارہ ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاک فوج،ملکی اداروں کی مدد کیلئے آئین و قانون کے تحت تفویض کردہ فرائض انجام دیتی رہیگی۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قومی کاوشوں، مسلح افواج کی قربانیوں سے بہتر اندرونی سیکیورٹی و استحکام حاصل کیا اور ہر قسم کے خطرے کے خلاف ملک کے دفاع کے بھرپور عزم کا اظہار بھی کیا۔
“Pak Army as organ of state will cont to sp national institutions as & when asked as per constitution. While Pak Armed Forces are fully prep to thwart all threats, cont cohesion of national stakeholders on key national issues is essential to defeat inimical forces”, COAS.(3of3). pic.twitter.com/e4UZ7OYWLF
Advertisement— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 4, 2019
جی ایچ کیو میں منعقد کور کمانڈر کانفرنس میں آرمی چیف نے مزید کہا کہ بہتر امن و امان کی صورتحال قوم اور اداروں کی مرہون منت ہے۔
کور کمانڈر کانفرنس کے شرکاء نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام خطرات کے خلاف ملک کا دفاع کریں گے
واضح رہے کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس، جی ایچ کیو میں پیش آئی جس میں قومی سلامتی کے متعلق بات چیت کی گئی اور تحفظات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News