پاکستان کے نامور اداکار عثمان مختار کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مذکورہ تصویر اداکار عثمان مختار کے مایوں کی تقریب میں لی گئی ہے جس میں ان کی دلہن زنیرہ بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار عثمان مختار نے مایوں کی تقریب کی مناسبت سے پیلے رنگ کا کرتا پاجامہ پہنا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مذکورہ ویڈیو میں اداکار کی رسم مایوں کی ادائیگی کو بغور دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کی دلہن زنیرہ بھی ان کے ہمراہ بیٹھی ہوئی ہیں۔
تقریب میں زنیرہ انعام پیلے رنگ کے لانگ فراک میں ملبوس نظر آئیں، جس کے ساتھ انہوں نے مرون اور پیلے رنگ کے دوپٹے بھی اوڑھے ہوئے تھے۔
عثمان مختار اور زنیرہ انعام کی مایوں کی تصاویر و ویڈیوز یوں تو مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر وائرل ہوئی ہیں تاہم اداکار نے خود اب تک اس حوالے سے کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی ہیں۔
خیال رہے کہ رواں برس عثمان مختار نے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو 31 مارچ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے سے متعلق بتایا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News