وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت بریگزٹ انخلا کے معاہدے کے بعد منتقلی کی مدت میں توسیع نہیں کرے گی۔
غیر ملکی نشریاتی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن نے 31 اکتوبر تک بریگزٹ ڈیل پر عمل درآمد میں ناکامی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے معافی مانگ لی ہے تاہم انہوں نے بریگزٹ ڈیل کے التوا کا ذمہ دار برطانوی پارلیمان کو ٹھہرایا ہے۔
برطانوی وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اپنے معاملات حل کرنا جانتا ہے اور اس کے لیے وہ کسی ملک کی دھمکیوں میں نہیں آئے گا البتہ بریگزٹ ڈیل عوام کی امنگوں اور متفقہ رائے سے انجام پائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
