Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کی ترقی میں تسلسل کے حوالے سے کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا، بلاول

Now Reading:

کراچی کی ترقی میں تسلسل کے حوالے سے کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا، بلاول
بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی شہر کی ترقی میں تسلسل کے حوالے سے کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو شہر قائد میں جاری ترقیاتی کاموں کی تفصیل سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کی جلد تکمیل کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات دیں۔

  بلاول بھٹو زرداری نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا  کہ کیماڑی سے سہراب گوٹھ تک کراچی کے ہر علاقے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  مزید کہا کہ کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے انتہائی قلیل مدت میں دیرپا مسائل کا فوری حل ایک اچھی ابتدا ہے، کراچی شہر کی ترقی میں تسلسل کے حوالے سے کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا۔

Advertisement

دوسری جانب  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی کی ملاقات بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی رہنما وقار مہدی کے درمیان سندھ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وقار مہدی نے ووٹر لسٹوں کے اندراج کے حوالے سے شروع ہونے والی حکومتی سرگرمی کی صورت حال سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یوم شہدائے کارساز کے حوالے سے جلسے میں سندھ بھر سے عوام کو موبلائز کرنے کا عمل قابل تحسین ہے۔

ملاقات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ کراچی کے ہر ضلع میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں اور کراچی میں گراس روٹ سطح تک تنظیم سازی جلد از جلد مکمل کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پشاورمیں پولیس موبائل پر حملہ ،دھماکے میں 4 اہلکار زخمی
بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری
آئی ایم ایف سے اقتصادی جائزہ مذاکرات، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر