Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئی پالیسی میں لیبر سے متعلق قانون کو آسان کیا جا رہا ہے، خسرو بختیار

Now Reading:

نئی پالیسی میں لیبر سے متعلق قانون کو آسان کیا جا رہا ہے، خسرو بختیار
خسرو بختیار

خسرو بختیار

وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا ہے کہ نئی پالیسی میں لیبر سے متعلق قانون کو آسان کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خسرو بختیار کے زیرِ صدارت ایس ایم ای پر نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا ورچوئل اجلاس ہوا جبکہ وفاقی وزیر خسرو بختیار نے مائیکرو فنانس بینک کے نمائندگان سے بھی ورچوئل میٹنگ کی۔

دونوں اجلاس میں مجوزہ نیشنل ایس ایم ای پالیسی کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ ایس ایم ایز کو فروغ دینے کیلئے جامع پالیسی مرتب کی جا رہی ہے، نئی پالیسی کے تحت ایس ایم ای کارڈز کا اجراء کیا جائے گا۔

خسرو بختیار نے کہا کہ نئی پالیسی میں لیبر سے متعلق قانون کو آسان کیا جا رہا ہے جبکہ نئی ایس ایم ایز کیلئے زیرو این او سی سسٹم متعارف کروایا جا رہا ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر خسرو بختیار نے  مزید کہا کہ ایس ایم ایز کو سیپشل اکنامک زون میں رینٹل لیز ماڈل پر ذمین دی جائے گی جبکہ ایس ایم ای پالیسی کے تحت مائیکرو فنانسگ کو بھی بڑھایا جائے گا۔

واضح رہے اس سے قبل وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار خسرو بختیار نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف معیشت میں خواتین کو بااختیاربنانا چاہتی ہے ، ہم ہر شعبہ زندگی میں خواتین کی شمولیت چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ خواتین انٹر پرینیورز کیلئے کاروبار میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں ، ہم اپنی ایس ایم ای پالیسی میں خواتین کی شمولیت کیلئے اقدامات کریں گے ، خواتین اپنی تجاویز دیں کہ ہم ایس ایم ای پالیسی میں انکے لیے کیا اقدامات اٹھائیں۔

خسرو بختیار نے کہا تھا کہ جن کمپنیوں کی 51 فیصد شیئر ہولڈرز خواتین ہیں انکو ٹیکس میں بہت سی سہولیات دی ہیں ، ایس ایم ای پالیسی میں ہم ایکشن پلان کیطرف بھی جائیں گے ، ریگولیٹری رکاوٹوں کو ہم کم کرنے کیطرف جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار خسرو بختیار نے کہا تھا کہ ٹیکس کی پیچیدگیوں کو ہم کم کر رہے ہیں ، ہم نے ٹیکسز کو کم کیا ہے اور ٹیکس کا پرفارما بھی آسان کیا ہے ، ای او بی آئی قوانین میں بھی ہم نے آسانیاں کی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر