صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہم ڈینگی پر مکمل قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں میو اسپتال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر نجی لیب سی بی سی نہیں کرے گی، ڈاکٹرز کے نسخے کے بغیر 90 روپے کا ٹیسٹ نہیں ہوگا۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا ہے کہ 5 کروڑ 70 لاکھ آبادی کو ویکسین لگادی گئی ہے، 40 سال سے زیادہ افراد 70 فیصد آبادی کو ویکسین لگ گئی ہے، ہم نے گھر گھر ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے لیے پنجاب اسمبلی نے اجلاس رکھ لیا ہے، ہمیں پوچھ گچھ کے لیے اسمبلی بلایا گیا ہے، میں نے سیکرٹریز کو دورہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا ہے کہ میں خود آج جنرل اسپتال میں ڈینگی وارڈ کا دورہ کر کے آئی ہوں، ہم ڈینگی پر مکمل قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News