Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کا کردار روس سے کم نہیں، پیوٹن

Now Reading:

افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کا کردار روس سے کم نہیں، پیوٹن

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کے لئے پاکستان کا کردار روس سے کم نہیں۔

تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بین الاقوامی والڈائی ڈسکشن کلب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو افغانستان کی کبھی نہ ختم ہونے والی خانہ جنگی کا خاتمہ دیکھنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ یہ بات کسی شک و شبہ سے بالاتر ہے کہ روس افغانستان کو خانہ جنگی کے نہ ختم ہونے والے سلسلے اور اسے مصیبت زدہ ملک کے لوگوں سے ابھرتا ہوا دیکھنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ روس چاہتا ہے کہ افغانستان میں ٹھوس بنیادوں پر قیام امن ہو اور اس کے نتائج سے افغان قوم مستفید ہوسکے۔

اجلاس کے دوران ولادیمیر پیوٹن نے زور دیا کہ اس صورتحال میں پاکستان کا کردار کسی بھی طرح روس یا چین کے کردار سے چھوٹا نہیں ہے۔

Advertisement

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے لئے پاکستان کا کردار روس سے کم نہیں، ہم اس مشترکہ مقصد کے حصول کی خاطر تعاون بڑھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل والڈائی انٹرنیشنل ڈسکشن کلب کے 18 ویں سالانہ سیشن میں شرکاء سے ملاقات کے بعد روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ طالبان کی سرکاری شناخت پر بات نہیں کی جا رہی ہے اور یہ عوامی طور پر بیان کیا گیا ہے۔

سرگئی لاوروف نے کہا تھا کہ دوسرے ممالک جو اس خطے میں اثر و رسوخ رکھتے ہیں، ان کی طرح روس بھی طالبان سے رابطے برقرار رکھتا ہے اور امید کرتا ہے کہ طالبان اپنے وعدوں کو پورا کریں گے ۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے مزید کہا تھا کہ افغان حکومت کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں گے نہ صرف نسلی بلکہ سیاسی نقطہ نظر سمیت افغانستان کے تمام گروہوں کو شمولیت کی دعوت دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حج سیزن : مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے انٹری پرمٹ لازمی قرار دیدیا گیا
اسرائیل کیخلاف امریکی جامعات میں مظاہرے جاری، 2400 سے زائد طلبہ گرفتار
غزہ جنگ کا مکمل خاتمہ معاہدے میں نہ ہوا تو اتفاق نہیں کرینگے، حماس
میئر لندن بننے کی ہیٹ ٹرک کے بعد صادق خان کا ووٹرز سے اظہارِ تشکر
برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی نے میدان مارلیا
کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں ملوث 3 بھارتی شہری گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر