آسٹریلیا کرکٹ ٹٰم کے سابق اسپنر بریڈ ہوگ نے کہا ہے کہ اگر پاکستان اپنا پہلا میچ جیت جاتا ہے تو یقیناً وہ سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر بریڈ ہوگ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ورلڈکپ کے سیمی فائنل مرحلوں میں پہنچنے کیلئے پاکستان کو اپنا افتتاحی میچ جیتنا ضروری ہے۔
بریڈ ہوگ نے ایک انٹرویو میں سیمی فائنل مں پہنچنے والی ٹیموں کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ سیمی فائنل میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں پہنچ سکتی ہیں۔
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم سابق اسپنر بریڈ ہوگ کا مزید کہنا تھا کہ اگر پاکستان اپنا پہلا میچ جیت جاتا ہے تو یقیناً وہ سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوجائے گا لیکن اگر وہ اس میں شکست کھاتا ہے تو یہ مشکل ہوگا۔
یاد رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل 2 وارم اپ میچ کھیل چکا ہے جس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کامیابی حاصل ہوئی جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف شکست کا سامنا پڑا۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 24 اکتوبر کو کھیلے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News