Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیپراکابجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2روپے37پیسےاضافہ

Now Reading:

نیپراکابجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2روپے37پیسےاضافہ
Fuel price increases

نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےفی یونٹ بجلی کی قیمت میں 2روپے37پیسےاضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیپراکی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیاگیاہے۔

نیپرا کی جانب سےبجلی کی قیمتوں میں اضافہ تمام تقسیم کارکمپنیوں کے صارفین کےلئےکیاگیاہے۔

نیپرا کی جانب سے کہاگیا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافےکااطلاق کے الیکڑک، زرعی صارفین پر نہیں ہوگا،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے صارفین پر33ارب روپےکابوجھ پڑےگا۔

نیپراکی جانب سےکہاگیاہےکہ اضافہ نومبرکےبجلی کے بلوں میں صارفین سے وصول کیا جائیگا، بجلی کی قیمت میں 2روپے 37پیسے فی یونٹ اضافہ ستمبر میں استعمال ہونیوالے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا۔

Advertisement

نیپرا نےبتایاکہ سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی (سی پی پی اے) نے بجلی مہنگے فیول سے بنائی جس کی وجہ سے اضافہ کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی کی جانب سے نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کوفی یونٹ بجلی 2 روپے 97 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی تھی۔

سی سی پی اے کی جانب سے بجلی مہنگی کرنےکی درخواست ستمبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ۔

 سی سی پی اے کی درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاکہ ستمبرمیں 13 ارب 62 کروڑیونٹ بجلی پیدا کی گئی جس کی وجہ سے بجلی پیداوار پرلاگت 70ارب روپےسےزائد رہی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 8 اکتوبرکونیپرا نے جولائی کے مہینے کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپیہ 78 پیسے اضافہ کیا تھا۔ بجلی کی قیمتوں میں مزیداضافے سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
پاکستان کو بیرونی تجارت میں بڑے خسارے کا سامنا
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر