 
                                                                              ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف مسلم لیگ ن اور جے یو آئی نے مشترکہ ریلی نکالی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف مسلم لیگ ن اور جے یو آئی نے مشترکہ ریلی مسلم لیگ ن سیکریٹریٹ سے اتحاد چوک تک نکالی اور ریلی کے شرکاء سے سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔
حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور سرکاری اخراجات پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان مزاروں کو کھوجنے کا کام کر رہے ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان عوام کی خدمت کر کے دعا لیں جادو ٹونو سے کچھ نہیں ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلی کے شرکاء نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 