Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج تک کسی حکومت نے قیدیوں اور جیل ملازمین کی حالت زار پر توجہ نہیں دی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

Now Reading:

آج تک کسی حکومت نے قیدیوں اور جیل ملازمین کی حالت زار پر توجہ نہیں دی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ آج تک کسی بھی حکومت نے قیدیوں اور جیل ملازمین کی حالت زار پر توجہ نہیں دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے جاری کردہ بیان میں عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے قیدیوں کے ساتھ جیل ملازمین کو ریلیف دینے کیلئے خصوصی پیکیج دیا ہے، تنخواہوں و الاؤنسز کے ساتھ جیل ملازمین کو ایک اضافی بنیادی تنخواہ کے برابر پریزن سکیورٹی الاؤنس دیا جائے گا اور اس پیکیج پر تقریباً2 ارب 77 کروڑروپے خرچ ہوں گے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ جیل وارڈن، ہیڈ وارڈن اور چیف وارڈن کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ ان پوسٹوں کی اپ گریڈیشن پر  9 کروڑ 24 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ جیل خانہ جات کو 21 آپریشنل گاڑیاں دی جا رہی ہیں جس پر 10 کروڑ 64 لاکھ روپے صرف ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس شہداء پیکیج کی طرز پر جیل شہداء کے مروجہ پیکیج میں اضافہ کیا ہے جبکہ پنجاب پریزن سروس کے شہداء کے بچوں کو بھی سرکاری ملازمت دی جائے گی۔

Advertisement

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب پریزن فاؤنڈیشن کے اشتراک سے جیل ملازمین کے بچوں کو اسکالرشپ، جہیز فنڈاور میڈیکل الاؤنس بھی  دیا جائے گا اور ہر جیل کو 2، 2 جیل وین دی جائیں گی، 72 وین کی فراہمی پر 91 کروڑ 40 لاکھ  روپے لاگت آئیگی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تا ریخی پریزن پیکیج سے فرسودہ نظام میں حقیقی تبدیلی آئے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ صرف ایک پیکیج نہیں بلکہ قیدیوں اورجیل ملازمین کی ضروریات کو مدنظررکھ کر ریلیف کی فراہمی کا جامع پروگرام ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں سگریٹ نوشی کی شرح میں نمایاں کمی، سروے رپورٹ
وزیر اعظم کا ترکیہ کے ساتھ تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا عزم
ترک وزیر خارجہ کی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات
آسڑیلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد
یوسف رضا گیلانی کو دھمکی آمیز میسج بھیجنے والا ملزم گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر