صوبائی دارالحکومت لاہور کے تھانہ فیکٹری ایریا میں آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ آفیسر کالونی گلی نمبر 3 والٹن روڈ کے قریب گھر میں پیش آیا، الیکٹرک ویل چیر اوورچارجنگ کی وجہ سے بیٹری بلاسٹ ہوئی جس کے نتیجے میں 5 فراد زخمی ہوئے جن میں سے 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ثناء ایوب ولد محمد ایوب عمر 40 سال (معزور) اور اویس محمد ایوب عمر 42 سالہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News