دُنیا بھر میں مقبول تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی تاریخی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انگین آلتان کی نئی تاریخی سیریز بارباروس کے سیٹ سے لی گئی تصویر وائرل ہوگئی ہے۔
ترک اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر بارباروس کے سیٹ سے لی گئی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس تصویرکو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہے جس پر اب تک اس پوسٹ کو اِن کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں سمیت 5لاکھ 57ہزار سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں۔
اس سے قبل انگین آلتان کی اہلیہ نیسلیشے الکوچلر نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے اپنے شوہر کا ہاتھ تھاما ہوا تھا۔

نیسلیشے الکوچلر نے اپنی انسٹا اسٹوری میں اپنے شوہر کی اس تاریخی سیریز میں اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اُنہیں انگین آلتان پر فخر ہے۔
واضح رہے کہ انگین آلتان کی یہ نئی تاریخی سیریز ترکی کے سرکاری ٹی وی چینل پر 16ستمبر سے نشر ہونا شروع ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News