Advertisement
Advertisement
Advertisement

سری لنکن چیف آف ڈیفنس کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات

Now Reading:

سری لنکن چیف آف ڈیفنس کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات
Mujahid Anwar Khan

سری لنکن چیف آف  ڈیفنس اسٹاف کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمیں ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق  سری لنکن  چیف آف ڈیفنس اسٹاف ایڈمرل راویندرا وجے گنا رتنے نے  آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد  میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان  سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں معزز شخصیات نے پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر گفتگو کی اور دونوں فضائی افواج کے درمیان موجود باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سری لنکن چیف آف ڈیفنس اسٹاف  نے دو طرفہ پیشہ وارانہ تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق کیا۔ ائیر چیف نے سری لنکن چیف آف ڈیفنس اسٹاف کو تکنیکی تربیت اور پیشہ وارانہ مہارت کے شعبوں میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

قبل ازیں سری لنکن  چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ائیر ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Advertisement

معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز میں  یاد گارِ شہداء  پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر