Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان امن کا سب سے بڑا داعی ہے ، اسد قیصر

Now Reading:

پاکستان امن کا سب سے بڑا داعی ہے ، اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا سب سے بڑا داعی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پنج پیر صوابی میں ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملک کو آزاد خارجی پالیسی دی ، خطے میں بدلتی صورت حال کے پیش نظر پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دنیا میں کورونا وباء کے بعد معاشی سرگرمیوں کی بحالی سے عارضی بحران پیدا ہوا،غریب اور متواسط طبقے کیلئے جلد ریلیف پیکج دیں گے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کا سب سے بڑا داعی ہے ، افغانستان میں امن کے قیام سے سینٹرل ایشیاء میں اقتصادی تبدیلی رونماء ہوگی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور خاص طور پر گودار سے سینٹرل ایشیاء میں کاروبار اور روزگار کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

Advertisement

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا ، رشکئی اسپیشل اکنامک زون کی تکمیل سے صوابی ، نوشہرہ ، مردان اور چارسدہ کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عالم آباد ویلفیئر ٹاؤن صوابی میں یتیموں اور بیواؤں کو مفت تعلیم ، صحت اور رہائش کے مواقع دے گا۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ صوابی کےعوام تمام تحریکوں میں پیش پیش رہیں، صوابی کو پہلی بار ملکی سیاست میں نمائندگی ملی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ صوابی میں صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ، موجودہ دور میں خیبر پختونخوا، بلوچستان سمیت سابق فاٹا کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر