Advertisement
Advertisement
Advertisement

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات عوام پر پڑتے ہیں، امیرمقام

Now Reading:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات عوام پر پڑتے ہیں، امیرمقام

پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر  امیر مقام  نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات عوام پر پڑتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر  امیر مقام   نےمسلم ڈاکٹر فورم کی حلف برداری تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کمیونٹی کی خدمت قابل ستائش ہیں، کرونا،ڈینگی اور قدرتی آفات میں ڈاکٹرز کی خدمت ناقابل فراموش ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف باتیں کرنا وقت کا ضیاع ہے ، موجودہ حکومت سمجھ بوجھ سے عاری ہے، نالائق ترین حکومت اس سے قبل نہیں دیکھی ہے۔

 امیر مقام کا کہنا تھا کہ عوام مشکل میں ہے اور حکومت پیٹرولیم مصنوعات،آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے، حکومت وینٹیلیٹر پر پڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک ہی تقریر پکڑی ہوئی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو قیمتوں میں اضافے کا  پتہ ٹی وی سے چلتا ہے، حکومت کو عوام کی مشکلات کا احساس نہیں  ہے، ہر شعبے میں ہیرا پھیری ہورہی ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر کا کہنا تھا کہ ہم پر کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ہے، لندن کی عدالتیں بھی کرپشن ثابت نہ کرسکیں، ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ظلم کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں  عوام کا خون چوسا ہے ، موجودہ حکومت نے لوٹ مار کا بازار گرم رکھا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر  امیر مقام   کا مزید کہنا تھا کہ عوام سمجھ  چکی ہے، عوام کو اس مہنگائی سے نجات دلائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر