Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورلڈ کپ کا جیسا آغاز چاہتے تھے بلکل ویسا ہی ہوا،پاکستان باؤلنگ کوچ

Now Reading:

ورلڈ کپ کا جیسا آغاز چاہتے تھے بلکل ویسا ہی ہوا،پاکستان باؤلنگ کوچ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ ورنن فلینڈر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کا جیسا آغاز چاہتے تھے بلکل ویسا ہی ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ ورنن فلینڈر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پہلے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، پاکستان ٹیم نے پہلے میچ میں تینوں شعبوں میں بہترین کھیل پیش کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے میچ کی طرح آئندہ میچز میں پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں آئندہ میچز میں جیت کا تسلسل برقرار رہے۔

ورنن فلینڈر کا کہنا تھا کہ حسن علی کو تھوڑے زیادہ رنز ضرور پڑے لیکن ان کی وکٹس نے جیت میں کردار ادا کیا  ہے۔

پاکستان کے باؤلنگ کوچ کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی دنیائے کرکٹ کا ابھرتا ہوا زبردست باؤلر ہے ، نئے بال کا شاہین آفریدی نے زبردست استعمال کیا ، شاہین آفریدی کا خاصا ہے وہ تیز باؤلنگ کرنے کے ساتھ ساتھ سوئنگ  بھی کرتے ہیں۔

Advertisement

پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ ورنن فلینڈر کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا پاکستان پریشر گیم تھی، لیکن پاکستانی کھلاڑیوں نے اچھا پریشر ہینڈل کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر