Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم سے وزیر داخلہ آج ملاقات کریں گے

Now Reading:

وزیراعظم سے وزیر داخلہ آج ملاقات کریں گے

وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید آج اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم عمران خان اور وزیر داخلہ شیخ رشید کے درمیان ملکی امن و امان کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید کالعدم تنظیم سے مذاکرات کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

 ریاض میں سعودی نائب وزیر خارجہ عادل الجبیر نے وزیراعظم عمران خان کو الوداع کیا۔

Advertisement

وزیراعظم پاکستان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر 3 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد موجود تھا ،جس میں وزیر خزانہ اور وزیر توانائی بھی شامل تھے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ملاقات کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کوششوں کو قریب سے مربوط کرنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کی ترقی میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ وزیراعظم نے سعودی وژن 2030 کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تعریف کی۔

ملاقات میں عمران خان نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے سمٹ کو کامیابی سے منعقد کرنے پر بھی ولی عہد مبارکباد دی۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے گرین انیشیٹوز کے نفاذ میں پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے گہرے برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے افغان عوام کی تکالیف کو کم کرنے میں مدد کے لیے بین الاقوامی برادری کی فعال اور تعمیری شمولیت کی اہمیت پر زور دیا جبکہ وزیراعظم نے افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔

عمران خان نے کہا کہ سمٹ نے ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے سعودی قیادت کے عزم کو واضح کیا، سعودی گرین انیشیٹو، مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو اور ‘کلین اینڈ گرین پاکستان آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ عالمی برادری افغانستان میں انسانی بحران اور معاشی تباہی کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر