
کراچی کی بہتری کیلئے کام کرتے رہیں گے، میئرکراچی
ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ شہریوں کو اچھی تفریح مہیا کرنا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر مرتضی وہاب نے شہرقائد میں چڑیا گھر کا دورہ کیا ہے ، اور انہوں نے چڑیا گھر میں مزید تفریحی سہولیات بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ چڑیا گھر میں دستیاب سہولیات کو مزید بہتر کیا جائے اور چڑیا گھر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی مزید بہتر کیا جائے۔
بیرسٹر مرتضی وہاب کی جانب سے یہ ہدایت کی گئی ہے کہ صفائی ستھرائی، جانوروں کے چارے اور انتظامات سے متعلق کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔
واضح رہے کہ اس موقع پر کے ایم سی کے میٹروپولیٹن کمشنر بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News